بیت اللہ کی صحت کا معمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک طالبان پاکستان کے رہنما بیت اللہ محسود کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تندرست ہیں۔ سوات میں طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بتایا کہ بیت اللہ محسود تندرست ہیں اور ان کی بیماری کے بارے میں خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ بعض اخبارات میں گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں مسلسل شائع ہو رہی ہیں کہ اڑتیس سالہ بیت اللہ شدید علیل ہیں جس کی وجہ سے تحریک کی اعلی قیادت جنوبی وزیرستان میں جمع ہوئی ہے۔ بیت اللہ محسود کی صحت کافی عرصے سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی وجہ سے خراب چلی آ رہی ہے۔ ان بیماریوں کی تصدیق تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بھی تقریباً ایک ماہ قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کی تھی۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حالت کے بارے میں تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ مئی میں جنوبی وزیرستان میں ہی کالو روغہ کے مقام پر ملاقات میں بیت اللہ نے خرابی صحت کی تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ لیکن اب پھر اچانک ان کی صحت کے بارے میں افواہیں گردش میں ہیں۔ دی نیوز اخبار کی خبر کے مطابق بیت اللہ کے گردوں نے شوگر کی زیادتی کی وجہ سے کام چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ تاہم طالبان ذرائع اس کی تردید کرتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے اعلی حکام نے بھی ان افواہوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ باجوڑ میں مقامی طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے طالبان کے ترجمان مولوی عمر روپوش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے رابطے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ |
اسی بارے میں بیت اللہ کے’ساتھی‘ کی دوبارہ گرفتاری12 September, 2008 | پاکستان تحریکِ طالبان پاکستان پر پابندی 25 August, 2008 | پاکستان باجوڑ آپریشن جاری رہے گا: پاک فوج22 August, 2008 | پاکستان بیت اللہ کی دھمکی پر کابینہ کا اجلاس21 July, 2008 | پاکستان سرحد حکومت کو بیت اللہ کی دھمکی17 July, 2008 | پاکستان کیا بیت اللہ محسود کے گرد گھیرا تنگ؟02 July, 2008 | پاکستان ’اقوام متحدہ سے تعاون نہیں ہو گا‘24 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||