بیت اللہ کے’ساتھی‘ کی دوبارہ گرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستا ن میں طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کے مبینہ ساتھی مولانا رفیع الدین کو ضمانت پر رہائی سے قبل ہی چالیس ایف سی آر کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کوہاٹ میں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مولانا رفیع الدین کو ان کے دو ساتھیوں کے ہمراہ ضما نت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ کوہاٹ جیل کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم کے تحت مولانا رفیع الدین کی رہائی جمعہ کو متوقع تھی تاہم اورکزئی ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے چالیس ایف سی آر کے تحت گرفتاری کا وارنٹ موصول ہونے کے بعد انہیں رہائی سے قبل ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ مولانا رفیع الدین کو جولائی میں اپنے سات ساتھیوں کے ہمراہ ضلع ہنگو کی پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے سمیت کئی الزامات کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز کوہاٹ میں محمد ایوب کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے انہیں اپنے دو ساتھیوں افغان مہاجر محمد عزیز اور نوید عالم کے ہمراہ دو لاکھ دو لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ مولانا رفیع الدین کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے اورگرفتاری کے وقت حکومت نے انہیں طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کا دستِ راست قرار دیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے ردعمل میں مسلح طالبان نے ایک پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد حکومت نے علاقے میں فوجی کاروائی شروع کردی تھی۔ کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس کاروائی میں متعدد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور اس دوران علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں ’پینتیس طالبان جنگجوگرفتار‘25 July, 2008 | پاکستان زرگیری:’سکیورٹی فورسز کا کنٹرول‘18 July, 2008 | پاکستان ہنگو میں کارروائی جاری، خاتون ہلاک17 July, 2008 | پاکستان مزید اہلکار یرغمال: مقامی طالبان 13 July, 2008 | پاکستان ہنگو : تھانے کا محاصرہ ختم10 July, 2008 | پاکستان ہنگو: کرفیو نافذ، سرچ آپریشن شروع10 July, 2008 | پاکستان ہنگو میں ایک بٹالین فوج روانہ09 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||