’اقوام متحدہ سے تعاون نہیں ہو گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے سابق پاکستانی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعاون کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ جنوبی وزیر ستان میں کالو روغہ کے مقام پر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بیت اللہ محسود نے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں کیونکہ ’اقوامِ متحدہ ایک غیر جانبدار ادارہ نہیں بلکہ امریکہ کے زیرِ اثر ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا عام ملکوں اور بالخصوص مسلمان ملکوں کے بارے میں کردار کبھی بھی مثبت نہیں رہا۔ بیت اللہ محسود نے امریکہ سے بھی مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ امریکہ کو صرف مسلمانوں کا ہی نہیں خود اپنا ذاتی دشمن سمجھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بیت اللہ محسود نے کہا کہ فاٹا میں قیام امن کے لیے حکومت پاکستان سے ان کے مذاکرات جاری ہیں مگر حکومت سے کسی بھی معاہدے کے مؤثر ہونے کے بارے میں اس وقت تک گارنٹی نہیں دی جا سکتی جب تک حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں خود کو امریکی اثر سے آزادی نہیں حاصل کر لیتیں۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے ان کی گفتگو پر مبنی ٹیپ کو ثبوت کے طور پر پیش کیے جانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ صدر مشرف کی بھی اسی طرح کی گفتگو کی ٹیپ تیار کر سکتے ہیں۔ بینظر کے قتل کے مقدمے میں راولپنڈی میں دہشت گردی کی ایک عدالت نے بیت اللہ محسود کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ جنوبی وزیر ستان کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو وہ علاقے بھی دکھائے گئے جہاں فوجی آپریشن کے دوران مقامی آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پینتیس سالہ طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل سے ہے۔ وہ ایک اسلامی ریاست کے قیام اور افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ حال ہی میں صوبہ سرحد میں تحریک نفاذ شریعت محمدی سے قیام امن کے ایک معاہدے کی طرز پر حکومت اور تحریکِ طالبان پاکستان کے درمیان قبائلی علاقوں میں بھی امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں۔ | اسی بارے میں اقوامِ متحدہ سے تحقیقات کا اعلان 22 May, 2008 | پاکستان ’امن معاہدہ دہشت گردوں سے نہیں‘21 May, 2008 | پاکستان سوات: ’معاہدے کی اہمیت نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان حکومت و طالبان کا امن معاہدہ21 May, 2008 | پاکستان سوات:اہلکار ہلاک، سکول نذرِ آتش21 May, 2008 | پاکستان پشاور، باڑہ میں بم دھماکے، 3 ہلاک24 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||