سوات:اہلکار ہلاک، سکول نذرِ آتش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ لڑکیوں کے ایک سکول میں دھماکہ ہوا ہے جبکہ ایک سکول کو آگ لگا دی گئی ہے۔ سوات پولیس کے مطابق منگل کی رات ننگوالئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اور پولیس کی ایک چوکی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرلز سکولوں میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعات بھی ننگوالئی اور کوزہ بانڈئی میں پیش آئے۔ تھانہ کبل کے پولیس انسپکٹر محمد جان خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ننگوالئی کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں الفلاح پبلک سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے سکول کے ایک حصے میں قائم آٹھ کمروں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سکول کے گرلز سیکشن میں نصب کیا گیا تھا۔ کوزہ بانڈئی میں بھی نامعلوم مسلح افراد نےگورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو آگ لگا دی جس سے ہیڈمسٹرس کا دفتر جل کر تباہ ہوگیا۔ گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے تھانہ مٹہ پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سوات میں چند روز قبل بھی نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کے تین سکولوں کو نذر آتش کیا تھا۔ سوات میں مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی بی سی سے ایک انٹرویو میں ان واقعات کو سکیورٹی فورسز کی طرف عسکریت پسندوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا ردعمل قرار دیا تھا۔ سوات میں یہ واقعات ایسے وقت ہوئے ہیں جب صوبائی حکومت اور سوات کے مقامی طالبان کے درمیان امن بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ بدھ کو پشاور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں امن معاہدہ متوقع ہے۔ | اسی بارے میں سوات:ایک اور سکول نذرِ آتش07 May, 2008 | پاکستان سوات: پر تشدد واقعات میں اضافہ08 May, 2008 | پاکستان بنوں: گرلز ہائی سکول میں دھماکہ09 May, 2008 | پاکستان سوات میں ’عارضی جنگ بندی‘09 May, 2008 | پاکستان مینگورہ: دھماکے میں حملہ آور ہلاک10 May, 2008 | پاکستان مالاکنڈ: شریعت کا نفاذ ایک ماہ میں13 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||