BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 May, 2008, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات:ایک اور سکول نذرِ آتش

سوات میں فوجی آپریشن
سوات میں فوجی آپریشن کے دوران کئی شدت کو ہلاک کیا گیا
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے لڑکیوں کے ایک اور سکول کو آگ لگا دی جس سے سکول کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

تھانہ مٹہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب بارہ کے قریب مسلح نقاب پوش گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیرپلم میں داخل ہوئے اور عمارت کو آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ آگ سے چار کمروں اور برآمدے پر مشتمل سکول جل خاکستر ہوگیا ہے۔ تاحال کسی تنظیم اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ نقاب پوش مسلح افراد بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے لیس تھے۔

سوات میں گزشتہ چار دنوں کے دوران لڑکیوں کا سکول نذر آتش کیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چار باغ میں بھی لڑکیوں کے ایک ہائی سکول کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگائی تھی جس سے سکول کی عمات مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی۔

سوات میں اس سے پہلے بھی متعدد بار لڑکیوں کے سکولوں، سی ڈیز سنٹرز اور حجاموں کی دوکانوں کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے اور مقامی انتظامیہ ان وارداتوں کی ذمہ داری مقامی عسکریت پسندوں پر عائد کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے بعد حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہونے جانے کے بعد ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی تھی تاہم گزشتہ دنوں مقامی عسکریت پسندوں کی طرف سے حکومت کے ساتھ جاری ہر قسم کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد سوات اور وزیرستان میں ایک بار پھر سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری املاک پر حملوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسی بارے میں
سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل
25 January, 2008 | پاکستان
سوات: فائرنگ سے عورت ہلاک
16 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد