انتخابی امیدوار پر حملہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں امیدوار خود بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام چار باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات میں سوات کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مفتی حسین احمد اپنی گاڑی میں انتخابی مہم سے واپس آ رہے تھے کہ چار باغ کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ مفتی حسین احمد دو ہزار دو کے انتخابات میں سوات سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار منتخب ہوئے تھے۔ لیکن اٹھارہ فروری کے انتخابات میں وہ سوات کے دو حلقوں این اے تیس اور پی ایف چھیاسی سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل سوات میں چار باغ ہی کے علاقے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفندیار امیرزیب ایک انتخابی ریلی پر بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں اسفندیار امیرزیب خود بھی شامل تھے۔ | اسی بارے میں ’انتخابات میں حملے نہ کرنے کا اعلان‘13 February, 2008 | پاکستان سوات:سیاسی رہنما کےگھر پر حملہ03 February, 2008 | پاکستان مردان میں مسلح تصادم، پانچ ہلاک02 February, 2008 | پاکستان سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل25 January, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل میں فوج کی تلاشی مہم25 January, 2008 | پاکستان ’سوات جیسے حالات نہیں چاہتے‘ 23 January, 2008 | پاکستان سوات:پرامن انتخابات، ایک کڑا امتحان18 January, 2008 | پاکستان بد امنی:شدت پسندوں کا بڑا ہتھیار17 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||