BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 January, 2008, 18:12 GMT 23:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سوات جیسے حالات نہیں چاہتے‘

 مولوی عصمت اللہ و دیگر
نظریاتی گروپ کو جماعت کے اندر زیادہ شدت پسندگروپ سمجھا جاتا ہے
جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے اندر حال ہی میں بننے والے نظریاتی گروپ کے قائدین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں جہاد کی حمایت کرتے ہیں لیکن بلوچستان میں وزیرستان اور سوات جیسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

بدھ کو کوئٹہ میں اختلافات کی شکار جماعت جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے اندر قائم ہونے والے نظریاتی گروپ کے رہنما مولوی عصمت اللہ نے اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کے امیدوار انتخابات میں حصہ ضرور لیں گے۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ بلوچستان میں وزیرستان اور سوات جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے افغانستان اور عراق میں جہاد کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فوجوں نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس ملک کے لوگوں کے پاس اگر اسلحہ ہے تو وہ اپنی وطن کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں۔

یاد رہے کہ نظریاتی گروپ کو جماعت کے اندر زیادہ سخت گیر خیالات کا حامل سمجھا جاتا ہے جبکہ اس گروپ کے قائدین کا الزام ہے کہ جماعت کی صوبائی قیادت نے جمعیت کو ایک سیکولر جماعت بنا دیا ہے۔

نظریاتی گروپ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کوئی اٹھارہ امیدوار میدان میں ہیں اور کئی حلقوں میں ان کا مقابلہ اپنی ہی جماعت کے امیدواروں سے ہے۔ اس بارے میں مولوی عصمت اللہ نے کہا ہے کہ مرکزی جماعت کی جانب سے آئی ہوئی کمیٹی نے بھی ان کے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اگر ان کے امیدوار منتخب ہو گئے تو وہ اپنی ہی جماعت کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

ادھر بے نظیر بھٹو کی ہلاکت اور محرم کی وجہ سے معطل کی گئی اے پی ڈی ایم کی احتجاجی مہم کا آغاز بلوچستان سے دوبارہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے کا دوسرا جلسہ بلوچستان کے شہر ژوب میں بدھ کے روز منعقد ہوا ہے۔

اس جلسے سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام قوموں کو ان کا حق اور وسائل پر اختیار نہیں دیا جاتا اور محکوم قوموں کو غلام بنا کر رکھا جاتا ہے تو ایسے پاکستان میں وہ کبھی نہیں رہیں گے۔

انہوں نے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو باختیار بنانے قومی عبوری حکومت قائم کرنے صدر پرویز مشرف کے استعفے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جلسے سے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالحئی، تحریک انصاف کے ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال اور دیگر نے خطاب کیا ہے۔

اسی بارے میں
’ہر قربانی کے لیے تیار ہیں‘
24 September, 2007 | پاکستان
قاضی، فضل: مختلف بیانات
04 December, 2007 | پاکستان
مسلم لیگ (ن) انتخاب لڑے گی
09 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد