BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 January, 2008, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مولانا کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں: طالبان

مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن ہمارے لیڈر ہیں، ہم تو ان کی حفاظت کرتے ہیں: مقامی طالبان
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بارے میں یہ اطلاعات دینا بند کر دے کہ انہیں خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندوں کے رہنما گل بہادر کے ترجمان عبداللہ فرہاد نے بدھ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے واضع کیا کہ وہ اپنے سیاسی رہنما پر اس قسم کے حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت یا کسی اور نے ایسا حملہ کیا تو پھر کوئی بھی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے نہیں روک سکے گا۔ ’اس کا نتیجہ بہت برا ہوگا جس کا کوئی بھی سدباب نہیں کرسکے گا۔‘

وزارت داخلہ ماضی قریب میں کئی بار خفیہ اطلاعات کو بنیاد بنا کر کہہ چکی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ شیخ رشید، عابدہ حسین، آصف علی زرداری اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔ وزارت نے انہیں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی تجویز دی تھی۔

پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت میں قبائلی علاقوں کے شدت پسندوں کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے عبداللہ فرہاد نے کہا اس کی تردید بیت اللہ محسود گروپ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے رہنماء ہونے کے ناطے وہ تو مولانا فضل الرحمان کی حفاظت کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور وہ ان پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

فضل الرحمن ہمارے لیڈر ہیں
ہم تو مولانا فضل الرحمان کی حفاظت کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور وہ ان پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
مقامی طالبان

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قبائلی علاقوں میں سرگرم مقامی طالبان میں سے کسی نے کسی سیاسی شخصیت کے حق میں بیان دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا قبائلی علاقوں میں کافی اثر و رسوخ ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں شمالی وزیرستان سے ان ہی کی جماعت کے امیدوار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان کے اس بیان سے شاید دیگر قبائلی علاقے میں سرگرم شدت پسندوں پر بھی یہ واضع کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ بھی کسی حملے سے باز رہیں۔

مولانا فضل الرحمان آج کل اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی جماعت کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں انتخابی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
کرزئی کا فضل الرحمان کو خط
29 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد