’انتخابات میں حملے نہ کرنے کا اعلان‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں مقامی طالبان کی تنظیم نے ملک میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی قسم کے حملے اور مداخلت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے بدھ کو کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ تحریک کی طرف سے وزیرستان سے لیکر سوات تک جس جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا وہ بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائربندی کے بعد سے ان کی طرف سے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف ہرقسم کے حملے بند کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل تحریک کے سربراہ بیت اللہ محسود کی سربراہی میں طالبان شوری کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ان کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے بقول ’ ہم نہ تو الیکشن کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ ہی حمایت۔ ہم اس میں مکمل طورپر غیر جانب دار رہیں گے۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات کے دن اگر کسی قسم کے تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو ان سے مقامی طالبان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ مولوی عمر نے اس الزام کی بھی سختی سے تردید کی کہ صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران جاری تشدد میں مقامی عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ طالبان ترجمان نے الزام لگایا کہ انتخابی مہم میں جو تشدد ہورہا ہے اس کی وجہ حکومت کی قبائلی اور دیگر علاقوں میں ناکام پالیسیوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل تحریک طالبان پاکستان نے یک طرفہ طور پر وزیرستان سے سوات تک سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف تمام تر کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان ترجمان نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی تھی کہ جنگ بندی کا اعلان حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے نتیجے میں ہورہا ہے۔ | اسی بارے میں ’اوپر سے بمباری، نیچے توپخانے سے مارتے ہیں‘25 January, 2008 | پاکستان بیت اللہ ہی ہمارے امیر: طالبان 28 January, 2008 | پاکستان کوہاٹ ٹنل اور طالبان کی رفتار 28 January, 2008 | پاکستان پاکستانی طالبان سے اظہارِ لاتعلقی29 January, 2008 | پاکستان مردان میں مسلح تصادم، پانچ ہلاک02 February, 2008 | پاکستان اہلکاروں کی ہلاکت پر طالبان وضاحت02 February, 2008 | پاکستان سوات:سیاسی رہنما کےگھر پر حملہ03 February, 2008 | پاکستان وزیرستان آپریشن بند کرنے کا مطالبہ05 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||