کالام: سات افراد جل کر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کالام کے علاقے برلائی کوٹ کے ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں گھر کے سربراہ، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صدر مقام مینگورہ سے تقریباً اسی کلومیٹر دور کالام کے علاقے برلائی کوٹ میں اتوار کی رات پیش آیا۔ تھانہ مدائن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ طالع مند نامی ایک شخص اور انکی بیوی بچے گھر کی پہلی منزل میں سو رہے تھے کہ رات کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے دو منزل عمارت جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے گھر کے تمام سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالع مند، ان کی بیوی، پندرہ سالہ بیٹی کشور بی بی، بارہ سالہ حلیمہ، نو سالہ عزت بیگم اور دو بیٹے ذاکر اللہ اورحیات علی شامل ہیں۔ مقامی صحافی شیر ین زادہ کے مطابق یہ حادثہ شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ رات کو سردی سے بچنے کےلیے جلائی گئی آگ کی وجہ سے ہوا تاہم گھر کے مکین آگ پھیلنے سے قبل ہی سو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں بری طرح جھلس گئ ہیں اور ملبے سے صرف مرنے والوں کے جسم کے اعضاء ہی ملے سکے ہیں۔ انہوں مزید بتایا کہ پیر کی صبح آگ کے شعلے دیکھتے ہوئے مقامی لوگ گھروں سے نکل آئے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ کالام صوبہ سرحد کا خوبصورت اور دورافتادہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں ہر سال شدید برف پڑتی ہے اور علاقے میں سارا سال موسم سرد رہتا ہے۔ | اسی بارے میں سوات میں عارضی فائربندی جاری29 October, 2007 | پاکستان ریڈیو پاکستان میں آتشزدگی28 October, 2007 | پاکستان سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے28 September, 2007 | پاکستان لاڑکانہ: ایک گھر تمام نو افراد ہلاک22 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||