بنوں: گرلز ہائی سکول میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے ایک ہائیر سیکنڈری سکول کی چاردیواری کو بم دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ بنوں پولیس کنٹرول روم کے انچارج اورنگزیب نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ رات کو نامعلوم افراد نے شہر کے جنوب میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی چاردیواری میں ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی آبادی کے لوگ دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں پہنچ گئے تھے۔ دھماکے سے سکول کی چاردیواری کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے پہلے سوات میں بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لڑکیوں کے دو سکول نذرآتش کیے گئے تھے۔ چارباغ میں لڑکیوں کے ہائی سکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی تھی اور مٹہ میں بھی ایک لڑکیوں کے سکول کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔ بنوں شمالی وزیرستان سے متصل ایک ضلع ہے۔جس میں تین دن پہلے ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔ بنوں کے علاوہ وزیرستان سے متصل دوسرے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ | اسی بارے میں سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش04 May, 2008 | پاکستان انتخابی امیدوار پر حملہ، دو ہلاک 13 February, 2008 | پاکستان سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل25 January, 2008 | پاکستان سوات: فائرنگ سے عورت ہلاک16 March, 2008 | پاکستان فضل اللہ کے ایف ایم کا دوبارہ آغاز20 March, 2008 | پاکستان کالام: سات افراد جل کر ہلاک24 March, 2008 | پاکستان سرحد: حکومتی جرگہ کی تشکیل08 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||