مینگورہ: دھماکے میں حملہ آور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والی’عارضی جنگ بندی‘ کے چند ہی گھنٹے بعد مینگورہ پولیس اسٹیشن پر ہونے والےایک مبینہ خودکش کار حملے میں حملہ آور ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مینگورہ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات گیارہ بجکر بیس منٹ پر سفید کار میں سوار ایک مبینہ خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنےکی کوشش کی مگر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے کار کو مشکوک سمجھ کر اس پر فائرنگ کی۔ پولیس کے بقول فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلے پر بارود سے بھری گاڑی ایک زور دار دھماکے کے ساتھ تباہ ہوگئی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ سے قریب کھڑے چار پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل اللہ کے ترجمان مسلم خان نے اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کیے گئے جنگ بندی کے معاہدے پر اب بھی کاربند ہیں۔ اس مبینہ خودکش حملے سے چند ہی گھنٹے قبل صوبائی حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے بات چیت کے دوران سوات میں’عارضی جنگ بندی‘ کا اعلان کیا تھا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ فریقین ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے۔ | اسی بارے میں سوات میں ’عارضی جنگ بندی‘ پراتفاق09 May, 2008 | پاکستان سوات: پر تشدد واقعات میں اضافہ08 May, 2008 | پاکستان سوات:ایک اور سکول نذرِ آتش07 May, 2008 | پاکستان سوات میں دو پولیس والوں کا قتل06 May, 2008 | پاکستان سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش04 May, 2008 | پاکستان سوات: یونین کونسل ناظم قتل22 April, 2008 | پاکستان سوات، سکیورٹی میں اضافہ 11 April, 2008 | پاکستان طالبان: کارروائی سے مذاکرات کو دھچکا11 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||