BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 April, 2008, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: یونین کونسل ناظم قتل

سوات میں تشدد(فائل فوٹو)
کئی ناظمین، پولیس اہلکار اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی قتل کیے جاچکے ہیں
صوبۂ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے یونین کونسل ناظم اور انشورنس کمپنی کے ایک منیجر کو ہلاک کر دیا ہے۔

سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تحصیل کبل کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ کبل کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یونین کونسل کبل کے ناظم محمد حسین ایڈوکیٹ اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ہزارہ کے علاقے میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے ناظم موقع ہی پر ہلاک جبکہ ان کی والدہ اور بھائی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک انشورنس کمپنی کے ایریا منیجر اسحاق بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن کی گاڑی ناظم کے گاڑی کے پیچھے جارہی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

مقامی صحافی شیرین زادہ نے بتایا کہ ناظم کی ہلاکت کے خلاف سوات کے وکلاء نے مینگورہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آواروں کا نشانہ ناظم تھے یا انشورنس کمپنی کے منیجر۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سرحد میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سوات میں کسی یونین کونسل ناظم کے قتل کا یہ پہلہ واقعہ ہے۔ اس سے پہلے سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کئی ناظمین ، پولیس اہلکار اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی قتل کیے جاچکے ہیں۔ حکومت اور مقامی طالبان کے مابین مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سوات میں امن وامان کی صورتحال قدرے پرامن بتائی جاتی ہے۔

اسی بارے میں
سوات، سکیورٹی میں اضافہ
11 April, 2008 | پاکستان
سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل
25 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد