BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 March, 2008, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات دھماکہ: تین پولیس اہلکار ہلاک

پولیس سٹیشن
مبینہ خودکش بمبار دیوار پھلانگ کر مینگورہ پولیس لائنز میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پر ہونے والے بظاہرایک مبینہ خودکش حملہ کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت دو افرادہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ملاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی سید اختر علی شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی رات تقریباً سات بجے ایک مبینہ خودکش بمبار دیوار پھلانگ کر مینگورہ پولیس لائنز میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی۔انکے بقول مبینہ خودکش بمبار نے خود کو ایک دھماکہ کے ساتھ اڑادیا جسکے نتیجے میں قریب موجود ایک سب انسپکٹر اور ایک اور پولیس اہلکر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مینگورہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے بقول واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر اس سے ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند کردیا ہے۔

واضخ رہے کہ سوات میں گزشتہ سال اکتوبر میں مقامی طالبان کیخلاف فوجی آپریشن کے شروع ہونے کےبعد وہاں پر بم اور خودکش حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جسکے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اٹھائیس فروری کو بھی ڈی ایس پی کے جنازے پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چالیس سے زائد افراد ہلاک اور پینسٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
سوات: فائرنگ سے عورت ہلاک
16 March, 2008 | پاکستان
شدت پسندوں کی گرفتاریاں
08 March, 2008 | پاکستان
جنازے پرخودکش حملہ، 35 ہلاک
29 February, 2008 | پاکستان
سوات بم دھماکہ، تیرہ ہلاک
22 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد