BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 May, 2008, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت و طالبان کا امن معاہدہ

 بشیر بلور معاہدہ
بشیر احمد بلور نے مذاکرات کے اختتام پر صحافیوں کو معاہدہ کی نقل دکھا رہے ہیں
صوبہ سرحد کی حکومت اور سوات کے مقامی طالبان کے مابین پندرہ نکاتی امن معاہدہ طے پاگیا ہے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

اس بات کا اعلان بدھ کی شام سوات کے لیے بنائی گئی امن کمیٹی کے سربراہ اور سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے مذاکرات کے اختتام پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

بشیر احمد بلور نے اخبار نوسیوں کو معاہدے کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوات کے مقامی طالبان پاکستانی ریاست، صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی عملداری تسلیم کرتے ہوئے ان کے دائرہ کار کے اندر رہیں گے جبکہ معاہدے کے مطابق حکومت مالاکنڈ ڈویژن میں بہت جلد شریعت محمدی کا نفاذ عمل میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ عسکریت پسند حکومتی اہلکاروں، فوج، پولیس اہلکاروں اور سرکاری املاک پر حملے نہیں کریں گے، پرائیویٹ ملیشاء پر پابندی ہوگی، عسکریت پسند خود کش حملوں سے دست بردار ہونگے اور اسکی مذمت کی جائیگی، ذاتی اور سرکاری دوکانوں پر حملے نہیں ہونگے۔ اس کے علاوہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں بھی نہیں ہونگے اور فوج کو حالات کے مطابق بتدریج واپس بیرکوں میں بھیجا جائے گا۔ سوات میں قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لے کر ان کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مختلف کارروائیوں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر مستحق افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، پولیو اور دیگر بیماریوں کے ویکسین دینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خواتین کی تعلیم میں بھی کوئی روکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور ایسے تمام ٹریننگ مراکز کا خاتمہ ہوگا جہاں خود کش حملوں اور ریموٹ کنٹرول بم بنانے کی تربیت دی جاتی تھی۔

بشیر بلور نے کہا کہ مجاز ادارے کے لائسنس اور قواعد کے مطابق ایف ایم ریڈیو پر بات چیت ہوگی جبکہ مولانا فضل اللہ کے مرکز امام ڈھیری کو اسلامی یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ مرکز کے انتظام کےلیے ایک کمیٹی بنائی جائیگی جس میں حکومت اور طالبان کے نمائندے شامل ہونگے۔

معاہدے پر عمل کےلیے کمیٹی
 امن معاہدے پر عمل درآمد کےلیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر ماحولیات واجد علی خان، ایم پی اے ڈاکٹر شمیر علی خان، ڈی آئی جی مالاکنڈ ، ڈی پی آو اور ڈی سی او سوات جبکہ طالبان کی جانب سے حاجی مسلم خان، مولانا محمد امین، علی بخت خان، محمود خان اور نثار خان شامل ہیں
بشیر بلور

سنئیر وزیر نے کہا کہ امن معاہدے پر عمل درآمد کےلیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں صوبائی وزیرِ ماحولیات واجد علی خان، ایم پی اے ڈاکٹر شمیر علی خان، ڈی آئی جی مالاکنڈ ، ڈی پی آو اور ڈی سی او سوات جبکہ طالبان کی جانب سے حاجی مسلم خان، مولانا محمد امین، علی بخت خان، محمود خان اور نثار خان شامل ہیں۔

مذاکرات میں شامل سوات کے مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی سی سی کو بتایا کہ امن معاہدہ توطے پا گیا ہے تاہم سوات میں حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے سوات میں گزشتہ روز پولیس اہلکار اور لڑکیوں کے سکولوں پر حملوں تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ان کے حامیوں نہیں کیے بلکہ ان میں بعض بیرونی اور اندرونی قوتیں ملوث ہیں جو ان کے بقول نہیں چاہتی کہ سوات میں امن قائم ہو۔ تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل اللہ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ وہ بہت جلد آزاد ہوجائیں گے۔

اس سے قبل پشاور میں صوبائی حکومت اور سوات کے مقامی طالبان کے مابین مذاکرات کا تسیرا دور منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افرسیاب خان خٹک، سینئر صوبائی وزراء بشیر احمد بلور، رحیم داد خان اور مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان اور دیگر طالبان نمائندوں نے شرکت کی۔

 سواتایک کڑا امتحان
سوات:پرامن انتخابات، الیکشن کمیشن کا امتحان
 فائل فوٹوسوات کی خواتین
شورش زدہ ضلع میں ’بہادر‘خواتین امیدوار
سواتسوات آپریشن
طالبان فرار لیکن لوگوں میں عدم تحفظ برقرار
’سکیورٹی بحال‘
حکام کے مطابق سوات کا کنٹرول سنبھال لیا گیا
سواتسوات میں الیکشن
حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد