سوات: دو خواتین انتـخابی میدان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگرچہ صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں ایک طرف عسکریت پسند سرگرم عمل ہیں اور لڑکیوں کے سکولوں اور اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف شاید ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسی ضلع سے دو خواتین امیدوار عام نشست پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ سوات کا حلقہ این اے 29 سے اس وقت مختلف سیاسی جماعتوں کے آٹھ امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ تاہم اس حلقے کی خاص بات دو خواتین امیدواروں مریم بی بی اور رضوانہ لطیف کا انتخابات میں حصہ لینا ہے۔ اس عام نشست پر حصہ لینے والی انتالیس سالہ مریم بی بی متحدہ قومی موومنٹ یا ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن میں امیدوار ہیں۔ مریم بی بی کا تعلق سوات سے ہے جبکہ آزاد حیثیت میں انتخابات میں شرکت کرنے والی رضوانہ لطیف کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ گزشتہ کئی برسوں سے سوات میں رہائش پذیر ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مریم بی بی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوات میں جاری کشیدگی اور بحرانی کفیت کو پرامن طریقے سے حل کرانے کیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے پہلے بھی بحیثیت سوشل ورکر لوگوں کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگی۔ ایک سوال کے جواب میں مریم بی بی کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ سوات میں مذہبی عناصر کا اثر رسوخ زیادہ ہے اور خواتین کے لیے یہاں سے الیکشن میں حصہ لینا خطرے سے کم نہیں لیکن میں اپنا انتخانی مہم علاقے کے روایات اور ثقافت کو مدنظر رکھ کر چلاؤں گی۔‘ سوات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر رات کے وقت گولہ بھاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں تاحال خوف وہراس کی فضا برقرار ہے اور شورش زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگ بھی تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہے کہ انتخابات سے قبل علاقے میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اس کشیدگی صورتحال میں سوات میں پرامن انتخابات کا انعقاد حکومت کےلئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔ | اسی بارے میں عام انتخابات آٹھ جنوری کو20 November, 2007 | پاکستان انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا:شوکت24 November, 2007 | پاکستان ’امیدوار کاغذات جمع کرائیں‘22 November, 2007 | پاکستان انتخابات:’حصہ لینا نہ لینا برابر ہے‘25 November, 2007 | پاکستان نواز اپوزیشن کی اپیل پر واپس26 November, 2007 | پاکستان بینظیر کا الیکشن کمشن کو خط26 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||