BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 November, 2007, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امیدوار کاغذات جمع کرائیں‘

فرحت اللہ بابر
یہ فیصلہ احتجاجاً کیا گیا ہے: فرحت اللہ بابر
پاکستان میں حزب مخالف کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کو آٹھ جنوری کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

تاہم پارٹی نے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشترکہ حکمت عملی کے بارے میں رابطے جاری ہیں اور حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے جمعرات کو ایک بیان میں کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ احتجاجاً کیا گیا ہے کیونکہ دیگر جماعتیں تاحال جنرل مشرف کے متبادل پر اتفاق نہیں کر پائی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ بیس نومبر کو کراچی میں بینظیر بھٹو کی صدارت میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں اراکین نے کہا کہ انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے کیونکہ ایمرجنسی نافذ ہے، ابھی تک آرمی چیف اور صدر کے عہدے علیحدہ نہیں ہوئے، آزاد الیکشن کمیشن قائم نہیں ہوا، ناظمین ابھی تک قائم ہیں جن کے پاس پولیس اور پیسے کی طاقت ہے، میڈیا پر پابندی ہے اور، وکیل اور جج قید ہیں۔

فرحت اللہ بابر نے دعویٰ کیا کہ جنرل مشرف کے حامی ایک سو دس امیدواروں کو فی امیدوار پچیس ہزار بیلٹ پیپر پہلے ہی دینے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اس لیے ان کی دھادندلی کے منصوبے کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔


ترجمان کے مطابق انیس سو ستتر کے انتخابات میں جب ذوالفقار علی بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور کارکنوں کو مارا جارہا تھا تب بھی انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ سیاسی جماعتیں مشرف حکومت کا مضبوط متبادل تلاش کرنے پر بات چیت کر رہی ہیں تاکہ مشترکہ ایجنڈا تشکیل دیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق ہونے سے پہلے پیپلز پارٹی اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حزب مخالف کی بیشتر جماعتیں مشترکہ طور پر انتخابات کے بائیکاٹ کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں قاضی حسین احمد پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی بائیکاٹ پر راضی ہو تو باقی تمام جماعتیں بھی مان جائیں گی۔ اس ضمن میں اے پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ابھی تک مشاورت جاری ہے اس لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے فیصلے سے انتخابات کے بائیکاٹ کی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگے گا۔

اسی بارے میں
بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم
15 November, 2007 | پاکستان
’نگران حکومت کا حلف غداری‘
16 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد