بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتِ پاکستان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے جن کی رہائش گاہ پر بینظیر بھٹو کو نظر بند کیا گیا تھا ہمارے نمائندہ عباد الحق کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر تعینات پولیس کی نفری میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پنجاب پولیس کے اعلی اہلکار آفتاب چیمہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت نے بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں اور اب وہ جہاں کہیں بھی جانا چاہیں آزاد ہیں۔ آفتاب چیمہ نے رائٹرز کو بتایا کہ پولیس بینظیر بھٹو کی قیام گاہ کے باہر تعینات رہے گی لیکن ان پر نقل و حرکت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ بینظیر بھٹو کو گزشتہ ہفتے لاہور میں سینیٹر لطیف کھوسہ کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو نے جنرل مشرف کی حکومت کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ایک ہفتے کے لیے نظر بند کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں مشرف سے بات چیت بند:بینظیر بھٹو12 November, 2007 | پاکستان بینظیر کی سات روزہ نظر بندی کا حکم،کارکنوں کی گرفتاریاں13 November, 2007 | پاکستان صدر مشرف اب مستعفیٰ ہو جائیں، بینظیر بھٹو کا مطالبہ 13 November, 2007 | پاکستان مشرف، بینظیر: راستے جدا جدا؟14 November, 2007 | پاکستان بےنظیر کے مضامین، بیرون ملک مہم15 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||