BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر کا الیکشن کمشن کو خط

الیکشن کمیشن کی عمارت
پی پی پی نے خط میں انتخابی کوڈ کی عملدرآمد کرانے پر زور دیا ہے
حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ماتحت عدلیہ میں کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کو روک کر پرانی حالت میں لایا جائے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے ایک تفصیلی خط میں پیپلز پارٹی کی قائد بےنظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وسیع پیمانے پر سیشن ججوں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، مجسٹریٹ اور سول ججوں کے تبادلے ہوئے ہیں۔

پارٹی کے مطابق یہی عمل شاید بلوچستان اور سرحد میں بھی دوہرایا گیا ہے۔

بےنظیر بھٹو کا مطالبہ ہے کہ ان تبادلوں کو انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل والی صورت میں لایا جائے اور انتخابات کے مکمل ہونے تک تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی پر عملدرامد کیا جائے۔

خط میں پیپلز پارٹی نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پچیس ہزار بیلٹ حکومت کی جانب سے دی گئی ایک فہرست میں شامل قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو قبل از وقت دیئے جائیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے پاس دیگر صوبوں کے اعداوشمار نہیں لیکن پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے ایک سو آٹھ امیدواروں کو یہ بیلٹ فراہم کیئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے اس مبینہ دھاندلی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی لیےجماعت نے الیکشن کمیشن سے تمام ملک میں بیلٹ بکسوں کا یکساں رنگ، ان پر واضع نمبر اور یہ معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مہیا کرنے کی مانگ بھی کی ہے۔

بےنظیر بھٹو اس خط سے قبل ذرائع ابلاغ کے سامنے بھی چند روز قبل انہی خدشات کا ذکر کر چکی ہیں۔ لیکن اب اس خط کے لکھنے سے بظاہر پیپلز پارٹی اپنے خدشات کو باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائی ہے۔

تاہم ابھی انتخابی کمیشن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد