’امریکیوں پر پاکستانی فائرنگ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اہلکاروں کے مطابق افغان سرحد کے قریب پاکستانی سکیورٹی فوسز نے سرحد کی خلاف ورزی پر دو امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی ہے فائرنگ کے بعد امریکی ہیلی کاپٹر کسی کارروائی کے بغیر واپس لوٹ گئے۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گیارہ بجے کے بعد میرانشاہ سے تقریباً اسی کلومیٹر دورمغرب کی جانب علاقہ لواڑہ منڈی میں دو امریکی ہیلی کاپٹر پاکستان کے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لواڑہ منڈی میں موجود پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپیٹروں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد امریکی ہیلی کاپٹر بغیر کسی کارروائی کے واپس لوٹ گئے۔ فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ کے متعلق ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح درہ ادم خیل کے علاقے زرغن خیل میں ایک فوجی قافلہ پر بارودی سرنگ کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کئی مشکوک لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ شمالی جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں ایک معمول بن گئی ہیں۔ اور کئی بار امریکی جاسوس طیاروں سے میزائل حملے بھی ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک اسی سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستانی حدود کے اندر امریکی حملوں کی مخالفت کے پش نظر امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے حال ی میں ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی سول اور فوجی قیادت کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرنے کا یقین دلایا تھا۔ پاکستانی وزیراعظم نے افغانستان میں تعینات امریکی اور اتحادی افواج سے پاکستانی سرحدوں اور خومختاری کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی نے امریکی اور پاکستانی افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کے نظام اور پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے درمیان قائم سہ فریقی کمیشن کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ | اسی بارے میں وزیرستان: امریکی جہاز سرحد پر15 September, 2008 | پاکستان پاکستان پر حملے، پالیسی کی پسپائی17 September, 2008 | پاکستان ’پاکستان کی خود مختاری کا احترام‘17 September, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان: تازہ میزائل حملہ17 September, 2008 | پاکستان ’بش انتظامیہ کی سوچ پر افغان لابی حاوی‘18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||