BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2008, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولش انجینئر طالبان کی تحویل میں

 طالبان(فائل فوٹو)
طالبان نے انجینئر کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
طالبان نے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تین روز قبل ایک غیر ملکی کمپنی کے لیے کام کرنے والے پولش انجینئر کے اغواء کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں ہیلی کاپٹروں سے گرائے جانے والے پمفلٹ میں مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فوج کا ساتھ دیں۔

تیل تلاش کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی جیو فزیکل کے لیے کام کرنے والے پولش انجینئر کو اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی سڑک کے قریب زمین کا سروے کر رہے تھے۔

تحریکِ طالبان کے ترجمان نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ انہوں نے مغوی پولش انجینئر کو محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولش انیجنیئر کا نام پیٹر سٹامزک ہے جو ایک غیر ملکی جیو فزیکل نامی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت درہ آدم خیل، باجوڑ اور سوات میں فوجی کارروائی نہیں روکتی اور گرفتار شدہ طالبان کو رہا نہیں کرتی، اس وقت تک غیر ملکی انجینئر کو رہا نہیں کیا جائے گا اور ان کی جان خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف سوات کے طالبان نے بھی دو چینی انجینئروں کی رہائی کے بدلے اپنے ایک سو چھتیس ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز چین کی حکومت کی نمائندگی کرنے والے مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھا ہے۔

ادھر پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز ہیلی کاپٹروں سے پمفلٹ گرائے ہیں جن میں مقامی لوگوں سے ’ظالموں‘ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

پشتو زبان کے اس پمفلٹ میں طالبان یا مبینہ عسکریت پسندوں کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو مظلوم سمجھ کر گھروں میں پناہ دیدی گئی تھی ان کو پہچانو اور ان سوالات کے جوابات بھی تلاش کرلیں کہ آپ لوگوں کی سرزمین پر کون قابض ہیں، کس نے آپکی ماؤں بہنوں کو ہجرت کرنےپر مجبور کیا ہے، سکولوں اور ہسپتالوں کو کس نے بند کیا ہے اورآپکی زمین پر کس کی وجہ سے آج آگ برس رہی ہے۔

جب فوج طالبان کا سامنا نہیں کر سکتی تو عوام کیسے کر پائیں گے:مولوی عمر

پمفلٹ میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اٹھیں اور پاکستانی فوج کے جوانوں کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کردیں تاکہ ہجرت کرنے والی خواتین اور بچے اپنے گھر واپس آکر دوبارہ آباد ہوجائیں۔

اس پمفلٹ کا لب و لہجہ قبائلی علاقوں میں ماضی میں گرائے جانے والوں پمفلٹ سے قدرے مختلف ہے۔ سکیورٹی فورسز نےاس دفعہ دھمکیوں کی بجائے لوگوں کا دل و دماغ جیتنے کے لیے اپنا مؤقف قدرے جذباتی پیرائے میں بیان کیا ہے۔

تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرائے جانے والے پمفلٹ کو بے اثر قراردیا ہے۔ ان کے بقول اسے ان کی مزاحمت پر اس لیے اثر نہیں پڑ سکتا کیونکہ جب فوج طالبان کا سامنا نہیں کر سکتی تو عوام کیسے کر پائیں گے۔

دوسری طرف تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے اپنی تنظیم کے ترجمان مولوی عمر کے توسط سے پاکستانی عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبان مستقبل میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والی اپنی کاروائیوں میں اس بات کا خیال رکھیں گے کہ بےگناہ شہریوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کو خبردار کیا کہ وہ جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے سے گریز کرے ۔ ان کے بقول ان کے اور مولوی فقیر کی ہلاکت کے بارے میں گزشتہ روز میڈیا میں جو خبریں نشر ہوئی تھیں وہ سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد