BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 September, 2008, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولش انجینئر اغواء، تین مقامی ہلاک

اٹک کا ضلع دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہے
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً سو کلو میٹر دور اٹک کے مقام سے اتوار کو نامعلوم افراد نے ایک غیر ملکی انجینئر کو اغواء اور ان کے ایک ساتھی، ڈرائیور اور گارڈ کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیل کی تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے انجینئر کا تعلق پولینڈ سے ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ سرحد کے درمیان واقع ضلع اٹک کے تھانہ بسال کے ایک افسر کے مطابق یہ واقعہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا جب جیو فزیکل نامی کمپنی سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی سڑک کے قریب زمینی سروے کر رہے تھے۔

اس علاقے میں یہ کمپنی کچھ عرصے سے اپنا کیمپ آفس قائم کئے ہوئے تھی اور تیل کی تلاش کے لئے زمین کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

تھانہ بسال کے محرر کے مطابق صبح سات بجے کے قریب چند نامعلوم افراد نے فیلڈ میں کام کرنے والے ان افراد پر حملہ کیا جس میں فرنٹئیر کانسٹیبلری سے تعلق رکھنے والا محافظ اور مزید دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے پیٹر سٹام زک کو اغوا کر لیا گیا۔

اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور عینی شاہدین کے ذریعے اغوا کاروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
طارق عزیز الدین کی تلاش جاری
13 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد