لاپتہ چینی انجینئرز کی تلاش جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع دیر میں حکام کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے دو چینی انجینئروں سمیت چار افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دیر سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق زونگ موبائل فون کمپنی کے دو چینی انجینئرز اور ان کے دو پاکستانی ساتھی ایک محافظ اور ڈرائیور کے ساتھ یونین کونسل خال کے علاقے میں جمعہ کو موبائل فون کے ایک ٹاور پر مرمت کا کام کرنے آئے تھے۔ تھانہ خال کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مرمت کا کام ختم کرنے کے بعد کمپنی کے ملازمین واپس جا رہے تھے کہ مرکزی سڑک پر کسی نامعلوم مقام پرگاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش کے لیے تین ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لاپتہ افراد اغواء کیے گئے ہیں یا نہیں۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ چینی انجینئروں نے دیر آمد سے قبل مقامی انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ ادھر اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے بھی دو چینی انجینئروں اور ان کے دو پاکستانی ساتھیوں کی لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ | اسی بارے میں سوات جھڑپیں: پچیس اہلکار اغوا29 July, 2008 | پاکستان جنڈولہ: فائرنگ، 2ہلاک13 August, 2008 | پاکستان آزاد فضا کی بجائے کرفیو میں محصور لوگ14 August, 2008 | پاکستان زرگیری:’سکیورٹی فورسز کا کنٹرول‘18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||