جنڈولہ: فائرنگ، 2ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نیم قبائیلی علاقے جنڈولہ کے گاؤں کڑی وام میں نامعلوم افراد نے فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ساری رات کارروائی کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے گزشتہ شام ٹانک سے کوئی پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب نیم قبائلی علاقے جنڈولہ کے گاؤں کڑی وام میں ایک فوجی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں موقع پر ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق بعد میں ایک اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ اور کڑی وام میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے توپخانے کا بھی استعمال کیا ہے لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یاد رہے کہ نیم قبائلی علاقے جنڈولہ میں اس سے پہلے مقامی طالبان اور امن کمیٹی کے درمیان کئی بار شدید لڑائی ہوئی ہے۔ دو مہینے پہلے مقامی طالبان نے امن کمیٹی کے تیس افراد کو اغواء کیا تھا جس میں سے چوبیس کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان نےوانا ٹانک شاہراہ بند کردی11 August, 2008 | پاکستان وانا:سکیورٹی چوکی دھماکے سے تباہ01 July, 2008 | پاکستان فوج پیچھے نہیں ہٹ رہی: جنرل18 May, 2008 | پاکستان وزیرستان: سکاؤٹس قلعہ پرطالبان قابض16 January, 2008 | پاکستان مارٹرگولہ گرنے سے تین ہلاک15 January, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء08 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||