BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 January, 2008, 08:24 GMT 13:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء

جنوبی وزیرستان
حکام کے مطابق وزیرستان سکاؤٹس کے تینوں اہلکاروں کا تعلق محسود قبائل سے ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن سروکئی سے نامعلوم افراد نے ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے تین اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ علاقہ محسود میں چار مقامات پر سکاؤٹس فورس کے قلعوں پر راکٹ اور خود کارہتھیاروں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک میں شہر پر بھی راکٹ حملے ہوئے ہیں، لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ علاقہ محسود میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے تین اہلکار سروکئی سے ایک پرائیوٹ گاڑی میں جنڈولہ جا رہے تھے کہ مولے خان سرائے کے مقام پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے انہیں گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کا تعلق محسود قبائل سے ہے۔ اس واقعہ کے بعد وانا اور ٹانک شاہراہ ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ پیر اور منگل کے درمیانی رات نامعلوم مسلح لوگوں نے علاقہ محسود میں واقع سکاؤٹس فورس کے چار مختلف قلعے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں۔

حکام کے مطابق پہلا حملہ سکاؤٹس قلعہ لدھا پر ہوا اس کے بعد تیارزہ، سروکئی، اور چگملائی سکاؤٹس قلعہ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجہ سکاوٹس قلعہ چگملائی میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ٹانک سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ٹانک شہر پر کئی راکٹ داغے جو شہر کے جنوبی حصے میں جاگرے اور زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ہیں۔لیکن ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی قتل کے بعد حکومت نے اس کا الزام بیت اللہ محسود پر لگایا ہے اور بیت اللہ محسود نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔ لیکن بیت اللہ محسود کی تردید کے باوجود حکومت وزیرستان میں ایک بڑے آپریشن کے تیاریوں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد