وانا:سکیورٹی چوکی دھماکے سے تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے وانا بازار کے جنوبی حصہ میں زیر تعمیرسکیورٹی فورسز کی ایک چوکی کو تباہ کیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے چوکی کی چاردیواری میں بارودی مواد نصب کیا جو ایک زوردار دھماکے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک میں مقامی لوگوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ٹانک میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو شہر سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور شمال کی جانب علاقہ پائی میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں چیئنہ نے اس وقت گاؤں کے کچھ لوگوں پر فائرنگ کی جب وہ علاقے سے مویشی چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیف اللہ اور سلیم موقع ہی پر ہلاک ہوگئے اس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے ڈاکوؤں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں چیئنہ اور میرانشاہ شامل ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک: سکیورٹی فائرنگ، دو ہلاک26 June, 2008 | پاکستان ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک23 June, 2008 | پاکستان ٹانک:پولیس چوکی پرطالبان کا حملہ08 June, 2008 | پاکستان ٹانک: جھڑپیں، کرفیو، فوج طلب28 March, 2007 | پاکستان ٹانک میں گڑ بڑ، انسپکٹر ہلاک26 March, 2007 | پاکستان کالعدم تنظیم کا کارکن ہلاک08 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||