ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاق کے زیر انتظام نیم قبائلی علاقے ایف ار ٹانک میں سوموار کو مقامی طالبان اور امن کمیٹی کے درمیان مسلح تصادم میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ڈی سی او ٹانک برکت اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین طالبان اور تین امن کمیٹی کے ارکان شامل ہیں۔ امن کمیٹی اور طالبان کے درمیان تصادم کے دوران طالبان نے امن کمیٹی کے چھ اہلکاروں کو اغواء بھی کر لیا۔ امن کمیٹی کے اہلکاروں نے جنڈولہ بازار میں ہوائی فائرنگ کی ہے جس سے جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند ہوگیا۔ ایف ار ٹانک کے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو ٹانک سے کوئی چالیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب علاقہ سورغر میں امن کمیٹی کے نائب امیر میرباز خان کے رہائش گاہ پر مقامی طالبان کے ایک گروپ نے راکٹوں اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مقامی طالبان واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد امن کمیٹی کے مسلح اہلکار جنڈولہ بازار پہنچے جہاں انہوں نے بازار میں ہوائی فائرنگ کی جس سے جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد امن کمیٹی کے اہلکار جنڈولہ سے واپس سورغر لوٹ رہے تھے کہ کویائی کے مقام پرطالبان نے ان پر خودکار ہھیتاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں امن کمیٹی کے ایک اہلکار طرام خان شیدید زخمی ہوگیا ۔ حکام کے مطابق امن کمیٹی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے لیکن اس کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جنڈولہ میں موجود عمر خان نے بی بی سی کوبتایا کہ جنڈولہ بازار مکمل طور بند ہے لوگ حوف کی وجہ سے گھروں میں چلے گئے ان کے مطابق مقامی طالبان اور امن کمیٹی کے درمیان لڑائی میں تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک زخمی کو جنڈولہ اور دو کو سپینکئی راغزئی منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں بھاری ہھتیار اسعتمال کیا گیا۔ | اسی بارے میں خیبر ایجنسی :سترہ خاصہ دار اغواء23 June, 2008 | پاکستان ’فرقہ وارانہ کارروائی،آٹھ ہلاک‘23 June, 2008 | پاکستان کرم کے بہتر حالات کے لیے مظاہرہ23 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں مزید ہلاکتیں23 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||