ٹانک: سکیورٹی فائرنگ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ٹانک کے ایک گاؤں میں مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ اس سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی ہے۔ ٹانک میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر سے کوئی بارہ کلومیٹر دور شمال کی جانب گاؤں کڑی حیدر میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ طالبان کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے لگ بھگ تین سو جوانوں نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران گاؤں کے قریب ایک مشکوک گاڑی پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کڑی حیدر میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک اسلامی مدرسہ حالیمیہ اور قریبی دو گھروں کی تلاشی لی اور ایک گھر سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی ہے اور سکیورٹی فورسز کی اہلکار واپس لوٹ گئے۔ دوسری جانب ٹانک میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے فائرنگ
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹانک کے نیم قبائلی علاقے میں امن کمیٹی کے چوبیس اراکین کی لاشیں ملی تھی جنہیں اس واقعہ سے دو دن پہلے مقامی طالبان نے اغواء کیا تھا۔ مقامی طالبان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جرائم پیشہ لوگ تھے اس لیے ان کے ساتھ ایسا سلوک کیاگیا لیکن حکومت کا موقف ہے کہ یہ حکومت کی حامی امن کمیٹی کے لوگ تھے۔ | اسی بارے میں ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک23 June, 2008 | پاکستان ٹانک:پولیس چوکی پرطالبان کا حملہ08 June, 2008 | پاکستان ٹانک، وانا شاہراہ دوبارہ بند 08 May, 2008 | پاکستان ٹانک: ’مشکوک‘ شخص کو گولی31 March, 2008 | پاکستان ٹانک میں تلاشی کی بڑی کارروائی18 January, 2008 | پاکستان ٹانک: کارروائی جاری تو تعاون ختم05 January, 2008 | پاکستان فوج نے قبضہ نہیں کیا:کمانڈر ٹانک28 October, 2007 | پاکستان ’ہنگو،ٹانک میں حملےطالبان نے کیے‘21 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||