ٹانک، وانا شاہراہ دوبارہ بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو وانا سے ملانے والی اھم شاہراہ کو دوبارہ بند کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک جمعرات سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو جنڈولہ چیک پوسٹ سے واپس کردیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ بیت اللہ محسود کے خلاف آپریشن کی وجہ سے اسی دن بند رہنے کے بعد ایک مہینہ پہلے کھولی گئی تھی۔ لوگوں نے اب اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے بلوچستان ژوب کے راستے سے آنا جانا شروع کردیا ہے۔ ژوب کے راستے سے ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا پہنچنے میں پندرہ سے بیس گھنٹے لگتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے دوبارہ کارروائیوں کے آغاز کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔حکام کے مطابق جنڈولہ مکین شاہراہ پہلے سے ہی بند ہے۔ جنوری دو ہزار آٹھ میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں فوج نے بیت اللہ محسود کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ نے نقل مکانی کرکے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں طالبان کی حکمتِ عملی میں ایک اور تبدیلی02 March, 2008 | پاکستان وزیرستان: قیامِ امن کے لیے جرگہ22 March, 2008 | پاکستان طالبان سے مفاہمت کہاں تک جائے گی؟03 April, 2008 | پاکستان ہنگو: مقابلے کے بعد ’طالبان‘ گرفتار16 February, 2008 | پاکستان حکومت سے بات چیت معطل: طالبان28 April, 2008 | پاکستان وزیرستان: طالبان کو کروڑوں کی ادائیگی29 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||