وزیرستان: قیامِ امن کے لیے جرگہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر امن و امان کے قیام کے لیے احمدزئی وزیر قبائل نے پولیٹکل حکام کےساتھ جرگہ ہوا ہے۔ جرگہ میں احمدزائی وزیر قبائل کے علماء قبائلی عمائدین اور پولیٹکل حکام نے شرکت کی۔ وانا کے اسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد ایاز مندوخیل نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کو وانا سکاؤٹس کیمپ میں پولیٹکل حکام کا احمدزئی وزیر قبائل کے علماء اور عمائدین کے ساتھ ایک جرگہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرگہ میں جنوبی وزیرستان میں ہونے والے سابقہ اور موجودہ امن معاہدوں کا جائزہ لیا گیا۔ جرگے نے حکام پر واضح کر دیا کہ احمدزئی وزیر قبائل نے سابقہ اور موجودہ امن معاہدوں کی پاسداری کی ہے لیکن حکومت کی جانب سے تین دفعہ امن معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ مندوخیل کے مطابق کالوشہ اور شاہ نواز کوٹ پر میزائل حملے سے لوگوں میں معاہدے کے متعلق شکوک پیدا ہوگئے تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جرگے نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی امن معاہدے کی پاسداری کرینگے۔ جرگے کے ایک ممبر نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیٹکل حکام کے ساتھ جرگے میں احمدزئی وزیر قبائل کے تمام قبیلوں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانا میں میزائل حملوں پر جرگے کو انتہائی افسوس ہوا ہے جس سے پولیٹکل حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کوئی بھی غیر ملکی عرب شامل نہیں تھے ان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام کے تمام پاکستانی تھے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پہلا میزائل حملہ اٹھائس فروری دو ہزار اٹھ کو وانا سے پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب کالوشہ پر ہوا تھا۔جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسرا حملہ سولہ مارچ دو ہزار اٹھ کو شاہ نواز کے مقام پر ہوا تھا جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی طالبان نے ان میزائل حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا اور بیس مارچ کو وانا سے تین کلومیٹر مغرب کی جانب زیڑی نور فوجی کیمپ پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: مکان پر میزائل حملہ، آٹھ ہلاک28 February, 2008 | پاکستان ’طالبان کو مسلح نہ ہونے دیں‘09 February, 2008 | پاکستان شدت پسندوں کے بدلتے طریقۂ کار06 February, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان محسود کےخلاف توپخانے کااستعمال27 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ہلاکتوں کے متضاد دعوے24 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||