BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 September, 2008, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجیوں کو روکیں گے: صدر
آصف زرداری
زرداری سلامتی کونسل کے سے خطاب کریں گے
پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو واضح احکامات ہیں کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکیں۔

امریکی چینل این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پاکستان کے صدر نے کہا کہ اگر امریکی فوجی پاکستانی سرحدوں کے اندر آنے کی کوشش کریں گے تو انہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فوجی پاکستانی اجازت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تو یہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف وزری ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستانی فوجی بندوق تان کر امریکی فوجیوں کو واپس جانے کے لیے کہیں گے اور اگر امریکی فوجیوں نے وہاں سے جانے انکار کیا تو صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی فوجی وہاں سے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔ پاکستانی فوج پہلے ہی ان علاقوں میں موجود ہے جہاں امریکہ جانا چاہتا ہے۔’ ہم ان کو گرفتار کریں اور ہم اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشگردی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے اور دنیا سے توقع کرتا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 63 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری منگل کے روز امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر زرداری چین کے وزیر اعظم، جن جیاباؤ ، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ، ایرانی صدر احمدی نژاد، ترکی کے صدر عبداللہ گل اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس اجلاس میں 130 ملکوں کے سربراہان مملکت یا اعلی حکومتی اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

اسی بارے میں
’قوم درد کو طاقت میں بدل دے‘
20 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد