BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2008, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش
پاکستانی فوج
شدت پسندوں پر قابو پانا پاکستان کی ذمہ داری:صدر بش
امریکی صدر جارج بش منگل کو ایک اہم تقریر میں کہیں گے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ایک اہم میدان جنگ ہے اور یہ کہ شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان کو اپنی ’ذمہ داری‘ نبھانی چاہیے۔

صدر بش نے امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے اپنے خطاب میں عراق سے آٹھ ہزار فوجیوں کو واپس بلانے اور افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کیا۔

تقریر کا متن وہائٹ ہاؤس نے پیر کی شب جاری کیا۔

صدر بش کے مطابق افغانستان اور عراق کی طرح پاکستان بھی اہم میدان جنگ ہے اور تینوں ملکوں سے امریکہ کو منفرد قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

’تینوں ملک (دہشت گردی کے خلاف) جنگ کے الگ الگ محاذ ہیں۔ تینوں جگہ شدت پسند تشدد اور دہشت کا راستہ اختیار کرکے عوام پر اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

’ان دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو شکست دینا پاکستان کے اپنے حق میں ہے کیونکہ ایک جمہوری اور آزاد ملک کی حیثیت سے پاکستان کی بقا کے لیے یہ لوگ ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔‘

’ان شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دینا پاکستان کی ذمہ داری بھی ہے کیونکہ ہر ملک کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دے۔‘

صدر بش کی جانب سے یہ بات ایسے وقت کہی جارہی ہے جب حال ہی میں کئی مرتبہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی یا بین الاقوامی افواج نے کارروائیاں کی ہیں جن میں عام شہریوں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صدر بش اورصدر مشرف فائل فوٹومواخذہ:امریکی میڈیا
’صدر بش کو مشرف سے دور رہنے کا مشورہ‘
کامیابی پر باراک اوبامہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہونگےباتیں اوبامہ کی
باراک حسین اوبامہ کا نئے امریکہ کا خواب
مشیل اوباماتقاریر ضروری
کنوینشن میں مسکرانے اور ہاتھ ہلانے کے دن گئے
ہلاکتوں میں اضافہ
’افغان شہریوں کی ہلاکتیں تین گنا زیادہ‘
اسی بارے میں
مدرسے پر میزائل حملہ،20 ہلاک
08 September, 2008 | پاکستان
باجوڑ: بچوں سمیت چار ہلاک
08 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد