حسن مجتبٰی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک |  |
 | | | مظاہرے میں امریکہ میں زیر تعلیم طالبات و خواتین بھی شامل تھی |
امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے نیویارک کے مرکزی علاقے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں براہ راست امریکی فوجی حملوں کی بش انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ نیویارک کے سب سے مصروف اور مشہور مرکزی علاقے ٹائمز اسکوائر میں امریکی فوجی بھرتی کے دفتر کے سامنے سنیچر کی دوپہر کو ہوا۔ مظاہرے میں امریکہ میں زیر تعلیم طالبات و خواتین بھی شامل تھی۔  | | | یہ احتجاجی مظاہرہ نیویارک میں امریکی فوجی بھرتی کے دفتر کے سامنے کیا گیا |
پاکستان یو ایس فریڈیم فورم اور سٹی یونیورسٹی نیویارک (کونی) کے لاء کالج کی طالبات اور شہری حقوق کے سرگرم پاکستانی و امریکی کارکن مرد اور عورتیں جنگ مخالف تحریری کتبے اٹھائے نعرے لگا رہی تھیں۔ ’ہینڈز آف پاکستان‘ ( پاکستان کا پیچھا چھوڑ دو)، ’فوجی مداخلت حل نہیں‘، ’ایک نئی مداخلت نہیں، ایک اور جنگ نہیں‘، ’ہمیں جنگ نہیں امن چاہیے‘، ’پاکستان میں عورتوں کے خلاف تشدد بند کرو‘ جیسے نعرے مظاہرین لگا رہے تھے۔ مظاہرین میں نیویارک میں قانون کی پاکستانی طالبہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مریم عارف، پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے صدر ڈاکٹر شفیق او رجنرل سیکرٹری شاہد کامریڈ کے علاوہ چند مقامی جنگ مخالف او رشہری حقوق کے سرگرم کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ |