BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 December, 2008, 01:28 GMT 06:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات اور نئی پارلیمانی روایات کا سال

آصف علی زرداری نے پاکستان کے بارہویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا
سنہ دو ہزار آٹھ کے بارے میں ویسے تو زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سال ایک برا سال رہا، لیکن اگر دیکھا جائے تو اس سال میں بعض واقعات ایسے بھی ہوئے ہیں جن کی ماضی میں شاید ہی نظیر ملتی ہو۔ ذیل میں ہم انہیں چند واقعات کا ذکر کر رہپے ہیں:

غیر متنازعہ انتخابات

اٹھارہ فروری کے انتخابات سے قبل تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ ’ایجنسیاں‘ سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت یافتہ سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے حق میں بھرپور دھاندلی کریں گی اور اسی جماعت ہی کو انتخابات جتوائیں گی۔ لیکن نتائج اس کے بر عکس آئے اور یہ انتخابات ملک کی تاریخ میں ہونے والے ان چند انتخابات میں سے تھے جس کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا اور دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت نے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ

پاکستان کی تاریخ میں موجودہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وہ واحد وزیر اعظم بنے جنہوں نے قومی اسمبلی سے متفقہ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل کسی بھی وزیر اعظم کو متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں ہوا۔

پہلی خاتون سپیکر

پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر کے طور پر منتخب ہوئیں۔ قومی اسمبلی کے سپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی تو پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کی نامزد امیدوار فہمیدہ مرزا نے 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سردار اسرار ترین نے 70 ووٹ حاصل کیے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بطور سپیکر قائم مقام صدر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں اور پہلی بار پاکستان کی کوئی خاتون قائم مقام صدر بھی بنی۔

ڈیفنس بجٹ پارلیمان میں

سال دو ہزار آٹھ میں چھیالیس برس میں پہلی بار وزارت دفاع کے بجٹ کی تفصیل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سامنے پیش کیں۔ چار دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے دفاعی بجٹ کی تفصیل پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی ہے جسکے بعد اب نہ صرف دونوں ایوانوں میں بلکہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں بھی اس بجٹ پر بحث کی جا سکے گی۔

پارلیمنٹ کو فوج کی بریفنگ

پاکستان کی تاریخ میں بہت کم ہوا ہے، جب پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو فوجی قیادت بریفنگ دے۔ دو ہزار آٹھ میں پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کو ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سات سالہ پالیسی کے بارے میں پہلی بار پاکستان فوج نے بریفنگ دی جس میں آئی ایس آئی کے چیف بھی شامل تھے۔

جیل سے قصر صدارت تک

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کے بارہویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ صدر زرداری پاکستان کی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو تقریباً مل ملا کر گیارہ برس بدعنوانی کے الزامات میں جیل میں رہے۔

اس کے علاوہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ صدر اور وزیر اعظم دونوں نے جیل کاٹی ہو۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پانچ سال قید کاٹی۔

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے

پارلیمانی نظام میں منتخب ایوانوں کی قائمہ کمیٹیاں پارلیمان کے ہاتھ، کان اور اکثر دماغ قرار دی جاتی ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کو ملی ہے۔ ماضی میں اکثر و بیشتر حکمراں جماعت اپنے اراکین کو ہی منتخب کروانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

کامیاب کُل جماعتی کانفرنس

ممبئی حملوں کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر ان حملوں میں ملوث ہونے کے تناظر میں حکومت نے کل جماعتی کانفرنس کی انعقاد کیا جس میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد ہوا ہو۔ اس سے قبل انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں اس وقت کے حکمران جنرل ایوب خان نے تمام سیاسی رہنماؤں سے جنگ میں حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطے کیے تھے لیکن کانفرنس کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاست کے میدان میں تو یہ اقدام خاطر خواہ ہیں اور حالات اتنے مایوس کن نہیں۔ لیکن کھیل اور سائنس اور دیگر شعبوں کے حوالے سے دو ہزار آٹھ واقعی مایوس کن رہا ہے۔

امید سے زیادہ دعا
قبائلی علاقوں میں سنہ دو ہزار آٹھ اچھا نہ رہا
میں کس کے ہاتھ پہ۔۔
سال بیت گیا پر بینظیر کے قاتلوں کا سراغ نہ ملا
سواتسوات: طالبان وارننگ
'نجی سکولوں کو نشانہ بنانے کی کوشش'
بینظیر گڑھی خدا بخش کو
بینظیر کی پہلی برسی اور گڑھی خدا بخش کا سفر
پشاور پولیسپشاور کا مسئلہ
حکومت کو عملداری میں مشکلات ہیں۔
بگٹیوں کے پوسٹر
بلوچستان میں بگٹیوں کی مقبولیت کے عکاس
اسی بارے میں
پاک بھارت ہیکرز پھر سرگرم
25 November, 2008 | پاکستان
بالاچ مری کی برسی پر دھماکے
20 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد