بالاچ مری کی برسی پر دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچ قوم پرست رہنما میر بالاچ مری کی پہلی برسی کے حوالے سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ کل رات ریل کی پٹڑی پر حملے اور سریاب کے علاقے میں راکٹ داغے گئے ہیں۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کارباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ مکران ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بالاچ مری کی برسی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس کے علاوہ قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم نے کیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں آج ملازمین کی حاضری کم ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔شہر کے مختلف حساس مقامات پر پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔ کل رات کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پاس دھماکے سے ایک راہگیر زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر راکٹ داغے گئے ہیں لیکن وہاں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مستونگ اور خضدار میں دھماکے اور حب میں فائرنگ کی گئی ہے۔ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے کوئٹہ اور حب میں دھماکوں کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ نواب خیر بحش مری کے بیٹے بالاچ مری کو گزشتہ سال بیس نومبر کو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سرلٹ میں مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کوئٹہ میں کل صبح اور جمعرات کی رات ٹارگٹ کلنگ کے تین مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ ہمایوں جوگیزئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچ رہنما میر بالاچ مری کی پہلی برسی19 November, 2008 | پاکستان بلوچ جنگجوؤں کی سی ڈیوں کی مقبولیت03 October, 2008 | پاکستان نواب مری، بیٹے، آٹھ مقدمات واپس29 September, 2008 | پاکستان زرداری کی گزین مری سے ملاقات15 September, 2008 | پاکستان بلوچستان: بھاری حمایت کا دعویٰ11 August, 2008 | پاکستان ’میری رہائی بہتری کا معیار نہیں‘16 May, 2008 | پاکستان بالاچ کی تدفین افغانستان میں 23 November, 2007 | پاکستان ’اگرمیرا کوئی بھائی تھا تو بالاچ تھا‘23 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||