BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2008, 20:52 GMT 01:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری کی گزین مری سے ملاقات

گزین کے چھوٹے بھائی بالاچ مری گزشتہ سال نومبر میں ایک آپریشن میں ہلاک ہو گئے تھے
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور نواب خیر بخش مری کے بیٹے گزین مری کی دبئی میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دبئی سے ٹیلیفون پر گزین مری نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری ان کے دوست ہیں اور گزشتہ روز افطار پر ان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں بلوچستان کے معاملے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسئلے کے حل میں کافی دلچسپی لی ہے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی تو ضرور کرائی ہے اب عمل دیکھے گے کہ کیا ہوتا ہے۔


گزین مری نواب خیر بخش مری کے بیٹے ہیں اور انھوں نے ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی سے صحافت کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ وہ دو مرتبہ جلا وطن ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ انیس سو اسی میں اور اب دوسری مرتبہ پرویز مشرف کے دور میں جلا وطن ہوئے ہیں۔

گزین مری کے مطابق ان کے خلاف جعلی مقدمے قائم کیے گئے جس وجہ سے وہ دبئی منتقل ہوگئے تھے اور دو ہزار چھ میں پاکستان حکومت کی ایما پر انھیں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو نے دبئی میں حکمرانوں سے کہا تھا کہ یہ مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان میں کچھ نہیں ہے جس کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔

گزین مری سے جب پوچھا کہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا تھا گزین مری جلد پاکستان آجائیں گے تو انھوں نے کہا کہ ان کی ملاقات رحمان ملک سے نہیں ہوئی لیکن وہ جب بھی پاکستان آئیں گے تو بلوچ قوم کی مشاورت سے آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنے دفاع میں عرصہ دراز سے لڑ رہے ہیں اور ان کی جنگ بلوچستان کے حقوق کے لیے ہے لیکن پہلی مرتبہ بلوچوں نے منصوبہ بندی سے جوابی کارروائیاں بھی کی ہیں جو کافی کامیاب رہی ہیں۔ کالعدم مسلحہ تنطیموں کے جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ صرف جنگ بندی ہے اور بلوچ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یاد رہے گزین مری کے بھائی بالاچ مری نومبر دو ہزار سات میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
کاہان کا بالاچ
21 November, 2007 | پاکستان
سندھ، بلوچستان میں احتجاج
22 November, 2007 | پاکستان
خیابانِ سحر کا خاموش مری
11 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد