BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 November, 2008, 13:53 GMT 18:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم

اس سے پہلے موڈیز نے پاکستان کے معاشی درجے میں مزید کمی کی اسے مستقل نظرثانی کی جانے والی معیشتوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے
ملکوں اور عالمی اداروں کی اقتصادی صورتحال پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی سٹنڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جانے کی صورت میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی ہو سکتی ہے۔

ایجنیسی کے سنگاپور میں واقع ایشیائی دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے مالی اعانت کے حصول میں تاخیر سے ملک پر واجب الادا فوری قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایجنسی کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کی صلاحیت کا فقدان ہی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی وجہ ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجسیاں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی ریٹنگ میں مسلسل کمی کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے موڈیز نے بھی چند ہفتے قبل پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کو ضرورت سے بہت کم مالی امداد ملی ہے جن کی اس ملک کے سیاسی اور معاشی نظام میں دلچسپی دفاعی نوعیت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان جب تک آئی ایم ایف کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے باضابطہ پروگرام اختیار نہیں کرتا ان ممالک سے بھی اسے کافی مدد ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ایجنسی کے تجزیہ کار کا کہنا تھا آئی ایم ایف کی جانب سے مالی مدد ملنے کے بعد اس بات کا تو امکان ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے فوری خطرے سے نکل جائے لیکن ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس بات کی ضمانت نہیں کہ حکومت معاشی اصلاحات کے پروگرام پر عمل بھی کر پائے گی۔

ایجنسی کے تـجزیہ کار آگسٹ بینارڈ کے مطابق ’پاکستان میں سیاسی مجبوریوں کے باعث حکومت ضروری مگر غیر مقبول معاشی فیصلے کرنے میں سست روی کا شکار ہے۔ اس بات کا مظہر بجلی کے نرخوں میں اضافے میں تامل کا اظہار اور انیس سو نوے کی دہائی میں نوکریوں سے نکالے جانے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کی بحالی ہے‘۔

سٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں آئندہ ریٹنگ مثبت بھی ہو سکتی ہے اور اس کا دارو مدار آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے پرورگرام اور اس سے منسلک شرائط پر عمل ہو گا۔

معیشتمستحکم سے منفی
پاکستان کا عالمی معاشی درجہ رو بہ زوال
پٹرولدس فیصد پٹرول
قیمت میں کمی کا فائدہ دس فیصد سے کم کو
نوید قمراقتصادی سروے
’پاکستانی معیشت کے لیے اچھا سال نہیں تھا‘
اسی بارے میں
کیش ریزرو 6 فیصد کردی گئی
17 October, 2008 | پاکستان
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد