BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 March, 2008, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معاشی ترقی اور سیاسی خطرات

یوسف رضا گیلانی
نئی حکومت کے لیےمعاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ غیر آزمودہ مخلوط کابینہ ہے
مالیاتی تجزیے اور ملکوں کی معاشی کارکردگی پر نظر رکھنے والے ادارے ’سٹینڈرڈ اینڈ پوورز‘ کے مطابق پاکستان کے نئے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے زیادہ اہل نظر نہیں آتے۔

کمپنی کے تجزیہ نگار کے مطابق اس کی بڑی وجہ غیر آزمودہ مخلوط کابینہ ہے۔

وزیراعظم کی حلف برداری کے روز جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئے سیاسی اور جمہوری نظام کو معاشی میدان میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں اہم مالیاتی نظام میں بڑھتا عدم توازن اور خراب ہوتی خارجی صورتحال ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جماعت کی واضح برتری نہ ہونے کے باعث بڑی جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بہتر تعلقات کار کی ضرورت ہوگی تاکہ مخلوط حکومت کشیدگی کا شکار نہ ہو۔

 اس سال کا مالیاتی خسارہ چھ فیصد سے زیادہ ہوگا۔اور اسکا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کو بنیادی نوعیت کےفیصلے کرنے ہوں گے
ایگوسٹ برنیڈ

معاشی میدان میں اہم فیصلوں سے قبل نئی حکومت کو بعض دیگر فوری اہمیت کے فیصلے کرنے ہوں گے جو کہ معاشی معاملات سے حکومت کی توجہ ہٹانے کے مترادف ہوں گے۔ ان میں سرفہرست ججوں کی بحالی کا معاملہ ہے اور یہ معاملہ بالواسطہ طور پر پرویز مشرف کے صدر کے عہدے سے منسلک ہے۔ جس کے بارے میں بعض لوگوں کی رائے ہے کہ وہ غیر آئینی طور پر اس عہدے پر موجود ہیں۔

یہ سیاسی خطرات طویل عرصے سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کی جانب حکومت کو توجہ مرکوز نہیں کرنے دیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سرفہرست ملکی مالیاتی نظام میں بنیادی قسم کی خرابیاں ہیں جو ملکی معیشت کو مسلسل دباؤ میں رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے خالق ایگوسٹ برنیڈ کا کہنا ہے کہ اس سال کا مالیاتی خسارہ چھ فیصد سے زیادہ ہوگا اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کو بنیادی نوعیت کے فیصلے کرنے ہوں گے۔

کمپنی نے پاکستان کی سابقہ ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جو بدستور منفی کے ذیل میں ہے۔ اس کے بارے میں تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معیشت اب بھی رو بہ زوال ہے۔ بلکہ یہ بات بھی خارج ازامکان نہیں کہ اگر سیاسی مسائل معاشی میدان میں متوقع اہم فیصلوں پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بنے تو یہ ریٹنگز مزید نیچے کر دی جائیں۔

اسی بارے میں
معیشت کو خطرہ: سٹیٹ بینک
06 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد