صدارتی انتخاب سے بازار میں تیزی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سٹاک ایکسچینج منگل کو اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور انڈیکس چودہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں صدر مشرف کی ،غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق، کامیابی پر سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز چودہ ہزار تین سو سڑسٹھ پوائنٹس سے ہوا اور اضافے کے ساتھ اختتام چودہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس پر ہوا۔ یوں مجموعی طور پر ایک سو سولہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بازار حصص میں تیزی دیکھنے میں آرہی تھی۔ کیب انوسٹمنٹ کمپنی کے تجزیہ نگار علی حسین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ بظاہر سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہے۔ ’صدر مشرف کے حق میں فیصلے کی وجہ سے پیر کو بھی تیزی رہی تھی اور منگل کو اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ تیل کی پیداور کے اعداد وشمار بہت مثبت رہے ہیں جس کی وجہ سے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ علی حسین کا کہنا تھا کہ انڈیکس بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں اگر آنے والے وقت میں سیاسی صورتحال غیر یقینی ہوتی ہے تو مارکیٹ پر اس کےگہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ سرمایہ کاری انڈیکس کو مزید آگے لیجائے گی۔ اے کے ڈی کپمنی کے چئرمین عقیل کریم ڈیڈی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں ہر سال اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہےاور صنعتی ترقی بھی نظر آرہی ہے۔ حکومت ریوینیو وصولی کے ہدف بھی حاصل کر رہی ہے اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان تمام عوامل کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی آرہی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں سیاسی غیر یقینی کی صورتِ حال تھی لیکن صدارتی ان،حاب میں مشرف کی کامیابی کے بعد اب لوگوں کواستحکام نظر آرہا ہے تو مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کے بقول گزشتہ دنوں اسٹاک ایکسچینج میں تین سو پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ عقیل کریم ڈیڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر پانچ سال کے بعد ہوتے ہیں لیکن اگر صورتحال کشیدہ ہو تو سرمایہ کار اس کا منفی اثر لیتے ہیں مگر اب ایسا لگ رہا ہے کہ مستقبل میں صورتحال بہتر رہے گی۔ |
اسی بارے میں کراچی بازار حصص بلند ترین سطح09 July, 2007 | پاکستان کراچی بازار حصص میں شدید مندی02 April, 2007 | پاکستان کراچی حصص بازار میں مندی 19 July, 2007 | پاکستان مندی: سرمایہ کاروں کا ردِ عمل23 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||