زرِمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں کچھ روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید نو کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ذخائر کم ہو کر آٹھ ارب بیاسی کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پچیس ستمبر تک مرکزی بینک کے پاس پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب اکتالیس کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب اکانوے ڈالر تھے، جس میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب تک ان میں تین سو چھ ملین ڈالرز کی کمی ہوچکی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی روپیہ جمعرات کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر رہا اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قیمت اٹھہتر رپے تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے سے بیرونی ادائیگیوں کا حجم بڑھ رہا ہے،جس وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے ۔ تجزیہ نگار مزمل اسلم کہتے ہیں میریئٹ بم دھماکے سے معیشت کو دھچکا لگا ہے، اس دھماکے کے بعد بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں منفی سوچ پیدا ہوئی ہے کہ جب پاکستان کے سب سے زیاد محفوظ علاقوں میں ایسا ہوسکتا ہے تو پھر کہیں بھی کچھ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی ہے۔اس وجہ سے وہ ملک سے چلے بھی گئے ہیں اور اس حساب سے سرمایہ کاری بھی جا رہی ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق لوگوں میں خوف و ہراس ہے اور وہ اپنے سرمائے اور جان و مال کو محفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں۔’معیشت کے لیے یہ چیزیں اچھی نہیں ہوتیں۔ باہر سے زرمبادلہ اور سرمایہ کاری واپس لائی جائے۔ دوروں سے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا‘۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور جمعرات کو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھ اعشاریہ چھ پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار ایک سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ | اسی بارے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مستحکم17 September, 2008 | پاکستان قیمتوں میں اضافہ، زرعی معیشت پر اثر16 September, 2008 | پاکستان ڈیزل، مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول سستا 15 September, 2008 | پاکستان افغان ٹیکس اور طالبان کے ظہور سے کاروبار مندہ10 September, 2008 | پاکستان مندی کا رجحان بدستور جاری27 August, 2008 | پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھاری مندی26 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||