ڈیزل، مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول سستا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے نرخ میں ساڑھے تین روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ تیل اور گیس کی قیمت کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت اکیاسی روپے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بالترتیب ساٹھ اور ساڑھے اکسٹھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کے پیش نظر کی گئی ہے جبکہ اس کا فائدہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے صارفین کو نہیں پہنچایا گیا کیونکہ ان دونوں مصنوعات پر دی جانےوالی رعایت کو حکومت بتدریج کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسی پالیسی کے تحت پٹرولیم کی دیگر تمام مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رکھی گئی ہیں جن میں کاشتکاری کے لئے استعمال ہونے والا ڈیزل بھی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل پر فی لیٹر پینتیس روپے تک سبسڈی دیتی رہی ہے جسے کچھ عرصے میں بالکل ختم کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردو بدل تقریباً دو ماہ بعد کیا گیا ہے اس دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک سو بیالیس سے کم ہوتی ہوئی سو ڈالر سے بھی کم ہو چکی ہے۔ بیس جولائی کو پٹرول کی قیمت میں گیارہ، ڈیزل کی قیمت میں نو اور مٹی کے تیل میں سات روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’ڈیزل پر سبسڈی دینا مشکل ہے‘22 July, 2008 | پاکستان قیمتوں میں اضافہ، حکومت کو نوٹس22 July, 2008 | پاکستان تیل کی قیمتیں اور حکومتی منافع22 July, 2008 | پاکستان کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ختم 22 July, 2008 | پاکستان پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ 20 July, 2008 | پاکستان بھارت سےتیل درآمد کرنے کی اجازت18 July, 2008 | پاکستان شرح سود میں ایک فیصد اضافہ29 July, 2008 | پاکستان سٹاک مارکیٹ بحران کے عوامل17 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||