شرح سود میں ایک فیصد اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں سود کی شرح تیرہ فیصد ہوجائے گی۔ سٹیٹ بینک کی گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جو دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ملک میں معاشی صورتحال، افراط زر کی وجوہات اور اس پر قابو پانے کے لیے کوششوں کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ افراط زر پر قابو پانے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کو جاری رکھنا اور شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سٹیٹ بینک سے قرضے لینے کی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت کو یہ سلسلہ روک کر قرضے واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرنا چاہیئے۔ ان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پچیس دن میں حکومت نے بتیس ارب نوے کروڑ روپے کے قرضے لیے ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی حکام سے قرضے کی واپسی کے لیے رابط کیا جائے گا اور انہیں کہا جائے گا کہ قرضے کی واپسی کا سلسلہ شروع کیا جائے اور فی سہ ماہی اکیاسی ارب روپے ادا کیے جائیں۔ انہوں نے تیل اور اجناس کی قیمتوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس سے توازن تجارت بہت منفی ہوگیا ہے اور جاری اکاونٹ خسارہ بھی بڑہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے اور توازن ادائیگی پر دباؤ کی وجہ سے رپے کے قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد نے حکومت کی جانب سے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ افراط زر کی شرح میں تیس جون دو ہزار آٹھ تک ساڑے اکیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں صفر عشاریہ پانچ فیصد اضافے پر سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ22 May, 2008 | پاکستان معاشی ترقی اور سیاسی خطرات25 March, 2008 | پاکستان ’ترقی کا ہدف پورا نہیں ہو گا‘31 March, 2008 | پاکستان ’غریب کی آمدن وہی، خرچہ دوگنا ہوگیا‘15 April, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان پاکستانی معیشت، بحرانوں کی زد میں11 January, 2008 | پاکستان گندم ذخیرہ کرنے والوں کو وارننگ 17 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||