پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت ِپاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان کیا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت اب 86.66 روپے ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں اگرچہ دن بھر گردش کرتی رہیں لیکن باضابطہ طور پر اعلان رات گئے کیا گیا۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں تازہ اضافےسے پہلے ایک لیٹر پیٹرول 79.43 روپے جبکہ ڈیزل 49.05 روپے فی لیٹر دستیاب تھا۔ تیل اور گیس کی ریگولیٹری اتھارٹی یا اوگرا کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 56.50 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قمیت 58.37 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اوگرا کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اتوار کو دن میں ٹی چینلوں پر یہ خبریں نشر ہونے کے بعد کے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں کئی پٹرول پمپوں پر تیل کی فراہمی روک دیے جانے کی اطلاعات تھیں۔ اس برس مارچ کے آخر میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد پیڑولیم مصنوعات میں کیا جانے والا یہ چوتھا اضافہ ہے جبکہ نگراں حکومت کے دور میں بھی پیڑولیم کی مصنوعات میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا۔ جون میں آخری مرتبہ جب قیمتیں بڑھائی گئی تھیں تو حکومت نے کہا تھا کہ عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر قیمتیں بڑھانا ناگزير تھا۔ | اسی بارے میں پاکستان: تیل کی قیمت میں کمی15 January, 2007 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں اضافہ01 March, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان تیل:’سعودیہ مؤخر ادائیگی پر تیار‘ 12 July, 2008 | پاکستان کم منافع، پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال31 August, 2007 | پاکستان پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافہ 20 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||