تیل:’سعودیہ مؤخر ادائیگی پر تیار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِ خزانہ نوید قمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت کے مد میں پاکستان پر واجب الادا قریباً چھ ارب ڈالر کی وصولیابی میں تاخیر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں نوید قمر کا کہنا تھا کہ’ خام تیل کی قیمت کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے(پاکستان اور سعودی عرب میں) اصولی اتفاق ہو گیا ہے اور اس حوالے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں‘۔ نوید قمر نے یہ نہیں بتایا کہ رقم کی ادائیگی کے لیے کب تک کی مہلت دی گئی ہے تاہم فائنانشل ٹائمز نے پاکستان کی وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے پانچ ارب نوے کروڑ ڈالر کی وصولیابی جون سنہ 2009 تک کے لیے موخر کر دی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کا سلسلہ سنہ 1998 میں اس وقت شروع کیا تھا جب پاکستان پر جوہری دھماکوں کے بعد عالمی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے لیے تیل کی ادائیگیوں کے التواء کی خبر ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی مانند ہے کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر میں صرف حالیہ برس کے دوران اٹھارہ فیصد کمی اور افراطِ زر کی شرح انیس فیصد تک پہنچنے کے بعد حکومت مالیاتی شعبے میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ | اسی بارے میں ضوابط کا اعلان، روپے میں بہتری09 July, 2008 | پاکستان روپے کی قدر میں’ریکارڈ کمی‘08 July, 2008 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ29 June, 2008 | پاکستان پاکستان: ڈیزل کی کمی کی شکایت27 June, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||