BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 June, 2008, 13:05 GMT 18:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

فائل فوٹو
عالمی بازار میں تیل کی قمیتوں میں اضافے کے سبب دنیا بھر میں تیل کی قمیتیں متاثر ہوئی ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت پاکستان نے بھی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقربیا دس سے بیس فیصد اضافہ کر دیا ہے اور نئی قیمتیں اتوار سے نافذ العمل ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے اٹھاسی پیسے، ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے انتیس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد فی لیٹر پیڑول کی قیمت پچہتر روپے انہتر پیسے، ڈیزل کی قیمت پچپن روپے پندرہ پیسے جبکی مٹی کا تیل انچاس روپے تہتر پیسے ہوگئی ہے۔

اس برس مارچ کے آخر میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت کی قیام کے بعد تین ماہ میں یہ پیڑولیم مصنوعات میں کیا جانے والا تیسرا اضافہ ہے جبکہ نگراں حکومت کے دور میں بھی پیڑولیم کی مصنوعات میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر قیمتیں بڑھانا ناگزير تھا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمیت تقریباً ایک سو بیالیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پڑولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث منہگائی میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

اسی بارے میں
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
01 March, 2008 | پاکستان
سی این جی کے مالکان پریشان
17 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد