تیل کی پیداوار بڑھانے پر تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کے لیے سال کے بقیہ حِصّے میں تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ تاہم جدہ میں تیل کی قیمتوں پر بات چیت کے لیے بلائے جانے والے عالمی اجلاس میں سعودی عرب کے علاوہ تیل پیدا کرنے والے کسی ملک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس برس دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں قریباً چالیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور وہ ایک سو چالیس ڈالر فی بیرل کی بلند سطح کو چھو رہی ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم تمام ممالک کے صارفین کے بارے میں فکرمند ہیں اور ان کی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔ ادھر انڈیا کے وزیرِ خزانہ نے جدہ میں اجلاس کو متنبہ کیا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اقتصادی میدان میں انڈیا سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی کامیابیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ سعودی عرب پہلے ہی جولائی کے آخر تک تیل کی یومیہ پیداوار ستانوے لاکھ بیرل کرنے کا اعلان کر چکا ہے جو کہ مئی سے پانچ لاکھ بیرل زیادہ ہے۔سعودی حکام نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ تیل کی اضافی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کر سکتا ہے جس کے لیے پہلے سنہ 2009 کے اواخر تک کے لیے ساڑھے بارہ ملین بیرل روزانہ کی حد مقرر ہے۔ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سٹے بازوں اور تیل پر عائد ٹیکسوں کو غیر معمولی قیمتوں کے لیے ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے سبب تیل پیدا کرنے والے اور خریدنے والے ممالک مشکلات سے دو چار ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دنیا بھر میں مہنگائی بھی بڑھی ہے جس کے سبب حکومتیں پریشان ہیں کہ عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے کیسے بچایا جا ئے۔
جدہ میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا کیا حل نکالا جائے۔ اجلاس میں 30 سے زائد ممالک کے توانائی کے وزراء حصہ لے رہے ہیں ۔ ان میں بھارت کے وزیر خزانہ پی چدامبرام اور پیٹرولیم کے وزیر مرلی دیورا بھی شامل ہیں۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں اور حال ہی میں امریکہ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے اپیل کی ہے وہ تیل کی پیداوار بڑھائیں اور جو ممالک تیل پر سبسڈی ختم نہیں کررہے ہیں وہ سبسڈی ختم کریں۔ |
اسی بارے میں تیل کی قیمتوں پر جدہ میں اجلاس22 June, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتیں، جی ایٹ کا اجلاس08 June, 2008 | آس پاس ایران میں تیل کے لیے ہنگامے27 June, 2007 | آس پاس ایران میں تیل کے لیے ہنگامے27 June, 2007 | آس پاس تیل قیمتیں: ریکارڈ اضافہ، معمولی کمی23 May, 2008 | آس پاس آئل ڈپو: آگ ابھی تک لگی ہوئی ہے11 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||