تیل قیمتیں: ریکارڈ اضافہ، معمولی کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک سو پینتیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ نے کے بعد جمعہ کو ایک سو تیس ڈالر اکیاسی سینٹ فی بیرل پر بند ہوئیں۔ گزشتہ ایک سال میں تیل کی قیمت ایک سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں سے چالیس فی صد کا اضافہ جاری سال کے دوران ہوا ہے۔ مئی دو ہزار سات میں ایک بیرل تیل کی قیمت پینسٹھ ڈالر تھی جو اب بڑھ کر ایک سو پینتیس ڈالر ہو چکی ہے۔ تاہم تیل کی فراہمی میں کمی کے بارے میں پائی جانے والی تشویش کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار نہیں رہے گا۔ تیل برآمد کرنے والوں کی تنظیم اوپیک کے سربراہ نے کہا ہے کہ جن ملکوں سے تیل نکالا جاتا ہے وہ عالمی منڈی میں اس کے بھاؤ کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ اوپیک کے سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری نے کہا کہ سٹے بازوں اور کمزور امریکی ڈالر کی وجہ سے بھاؤ اونچے سے اونچا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اپنے عالمی دوستوں سے ملکر تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھائیں۔ گورڈن براؤن کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم جی ایٹ اور یورپی یونین کے اجلاسوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت سے پیدا ہونے والی صورتحال کو اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پچھلے ہفتے امریکی صدر جارج بش نے سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کہا تھا جس کو سعودی عرب نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ٹوکیو میں میٹشوبیسی کے ٹونی نوآن نے کہا ہے کہ ’اصل مسئلہ یہی ہے کہ تیل کی آمد میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اوپیک تیل کی پیداوار بڑھا سکتی ہے لیکن وہ ہر تو ایسا نہیں کرے گی اور غیر اوپیک ممالک کی پیداوار کافی نہیں ہے‘۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا اندیشہ ہے کہ دو ہزار دس تک تیل کی قیمتیں دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔ جب کے بغص کا حیال یہ بھی ہے کہ اگر سیاسی جغرافیائی اندیشے ختم ہو جائیں اور امریکی ڈالر اپنی قوت دوبارہ حاصل کر لے تو صورتِحال میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں سعودیہ پیداوار بڑھانے کو تیار نہیں16 May, 2008 | آس پاس پیٹرول کی قیمت میں پھراضافہ01 May, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان تیل کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل13 March, 2008 | آس پاس آسٹریلیا’عراق میں تیل کے لیے ہے‘05 July, 2007 | آس پاس سونے اور تیل کی قیمت میں اضافہ03 January, 2008 | آس پاس پاکستانی معیشت، بحرانوں کی زد میں11 January, 2008 | پاکستان تیل ’200 ڈالر فی بیرل ہوسکتا ہے‘07 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||