پیٹرول کی قیمت میں پھراضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تین روپے فی لیٹر کے حساب سے کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت اڑسٹھ روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین کی قیمت اسی روپے فی لیٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت چوالیس روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پچاس روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلان کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پیٹرولیم کی مصنوعات میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ سال کے آخر میں بڑھنا شروع ہوئی تھیں اور پاکستان میں عبوری حکومت کے دور میں تیل کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مخلوط حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت کو سرکاری خزانے سے روزانہ چالیس کروڑ روپے ادا کرنے پڑ رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک سو انیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی کھپت روزانہ چار ہزار ٹن کے قریب ہے۔ | اسی بارے میں کم منافع، پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال31 August, 2007 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں اضافہ01 March, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||