سونے اور تیل کی قیمت میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی منڈی میں تیل اور سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ خام تیل کی قیمت نیویارک میں بیوپار کے دوران پہلی مرتبہ ایک سو ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ایک آونس سونے کی قیمت آٹھ سو پچپن ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔ بی بی سی کے لیے اقتصادی اور معاشی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان دونوں اشیاء کی قیمتوں میں تیزی ڈالر کی قیمت میں کمی اور عالمی تنازعات کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کیے جانے کا احساس تقویت پکڑ رہا ہے جب کہ تیل کی رسد کے بارے میں تشویش بڑہتی جا رہی ہے۔ نامہ نگاروں نے گزشتہ سالوں میں عالمی سطح پر ہونے والی اقتصادی ترقی کو ان دونوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ قرار دیا ہے۔ | اسی بارے میں رشوت ستانی، تیل کمپنیوں کو جرمانہ07 February, 2007 | آس پاس عراق: تیل کا نیا قانون منظور27 February, 2007 | آس پاس آسٹریلیا’عراق میں تیل کے لیے ہے‘05 July, 2007 | آس پاس تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ19 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||