BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 July, 2007, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا’عراق میں تیل کے لیے ہے‘
آسٹریلیا کے وزیر دفاع برینڈن نیلسن
وسائل کا تحفظ حکومت کی ایک ترجیج ہے: وزیر دفاع برینڈن نیلسن
آسٹریلیا نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ عراق میں اس کے فوجیوں کی مسلسل موجودگی کا ایک بڑا سبب تیل کومحفوظ کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس قسم کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر دفاع برینڈن نیلسن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ’قدرتی وسائل کا تحفظ، ان کی حکومت کی ایک ترجیج ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ فارس میں آسٹریلوی فوجیوں کی موجودگی کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہاں انسانی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔

آسٹریلیا دو ہزار تین میں عراق پر حملے میں بھی حصہ دار تھا اور اب بھی خطے میں اس کے پندرہ سو فوجی تعینات ہیں جنہیں مستقبل قریب میں واپس بلانے کا اس کا کوئی منصوبہ نہیں۔

قومی سلامتی کی پالیسی پر نطرثانی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تیل کی ترسیل اس پالیسی پر اثر انداز ہوئی ہے۔ ’ آج جن دفاعی ترجیحات کا ہم اعلان کر رہے ہیں ان میں آسٹریلیا کے دفاع اور سکیورٹی اور وسائل کے تحفظ جیسے معاملات شامل ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’صاف ظاہر ہے کہ نہ صرف عراق بلکہ مشرق وسطیٰ کا سارا خطہ دنیا بھر کے لیے توانائی، خاص طور پر تیل مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

آسٹریلیا کی حکومت پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ عراق کے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہے۔

 حزب مخالف کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار تین میں وزیر اعظم جان ہوورڈ اس بات پر مصر رہے ہیں کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت کی برطرفی کا تیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حزب مخالف کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار تین میں وزیر اعظم جان ہوورڈ اس بات پر مصر رہے ہیں کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت کی برطرفی کا تیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے اِن سیاستدانوں کا الزام ہے کہ وہ عراق کے معاملے میں بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی پالیسی بدلتے رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں عراق پر حملے کے مخالفت میں مظاہرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کے اس اعتراف نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عراق پر حملے کا بڑا مقصد تیل قابو کرنا تھا نہ کہ انتہائی تباہ کن ہتھیار برآمد کرنا۔

ناقدین کی ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے دارالحکومت کینبرا میں وزراء کا کہنا ہے کہ وہ عراق کو استحکام دینے اور وہاں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے امریکہ کی مدد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے سے آسٹریلوی فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں ’کسی جلد بازی‘ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

عراق میں غربت
امریکی حملے کے بعد عوام غریب تر: رپورٹ
ہجرت پر مجبور
ہر ماہ پچاس ہزار عراقی ہجرت پر مجبور
عراقعراق، انسانی بحران
تشویش ناک ہے۔اقوام متحدہ
امریکی فوجی’تشدد کرنا جائز ہے‘
’امریکی فوجی عراقیوں پر تشدد کے حامی‘
’تباہی کے دہانے پر‘
عراق تقسیم کی جانب جا رہا ہے: تھِنک ٹینک
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد